ڈرائیورزایئر پورٹ عمارت میں داخل نہیں ہوں گے۔فائل فوٹو
ڈرائیورزایئر پورٹ عمارت میں داخل نہیں ہوں گے۔فائل فوٹو

پاکستان نے 4 ماہ بعد بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دی

پاکستان نے 4 ماہ بعد تمام پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کردیا جس میں پروازوں کے لیے تمام روٹس کھولے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہےکہ ابھی تک شمال سے جنوب اور جنوب سے شمال کے صرف تین روٹ کھلے تھے لیکن اب تمام روٹس پروازوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اب بھارتی فضائی کمپنیاں بھی پاکستانی فضا استعمال کرسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ 27 فروری کو پاکستانی حدود میں گھسنے والے بھارتی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان، سکھر، سیالکوٹ سمیت کئی شہروں کے ہوائی اڈوں سے پروازیں منسوخ کردی گئی تھیں جب کہ پاکستان نے غیر ملکی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بھی بند کردی تھی۔