وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملکی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سمیت معاملات پر بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان سے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سول و عسکری قیادت کے مابین ہونے والی اہم ملاقات میں ملک کی مجموعی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
اس دوران افغانستان سمیت علاقائی امور بھی زیر غور آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماوں کی ملاقات میں وزیراعظم کے آئندہ دورہ امریکہ کے حوالے سے امور پر بھی بات ہوئی۔