نیب نے شریف خاندان کے مختلف بینکوں میں موجود 150 اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے شریف خاندان کے مختلف بینکوں میں موجود 150 اکاونٹس منجمد کر دیے ہیں اور شہباز شریف، حمزہ شریف اور ان کے خاندان کے اکائونٹس میں موجود رقم مجمند کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے بینکوں کو مراسلے لکھے تھے جن میں شہبازشریف، نصرت شہباز، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، مہرالنسا، رابعہ عمران، عمران علی اورعائشہ ہارون کے اکاؤنٹس فریز کرنے کا کہا گیا تھا،جس پربینکوں نے شہباز شریف، حمزہ شریف سمیت شریف خاندان کے دیگرافراد کے اکاؤنٹس میں موجود رقم منجمد کردی ہے اوراکاؤنٹس کو فریزکرکے تفصیلات نیب کو فرا ہم کر دی ہیں۔