معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی ہے تو پھر ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے خلاف بھی قرار داد آئی ہے ، ہم آئین کو سامنے رکھتے ہوئے ہی حکومت اپوزیشن کے ہر وار کو ناکام بنائے گی ، چیئرمین سینیٹ کےخلاف قرارداد میں اپوزیشن کوشرمندگی ہوگی ۔
یالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اٹھائے گی ، چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی ہے تو پھر ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے خلاف بھی قرار داد آئی ہے،آئین کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت اپوزیشن کے ہر وار کو ناکام بنائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ یہ مولاجٹ اور نوری جٹ کی بھڑکیں بجٹ میں بھی سنی تھیں اور جب بجٹ کا وقت آیا تو یہ گیلریوں میں بیٹھے خوش گپیوں میں مصروف تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ ایک وفاقی ادارہ ہے اور اس کویرغمال نہیں بننے دینگے ، مخالفین کا بیانیہ دم توڑ گیا ہے اور پاکستان کابیانیہ جیت گیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں عمران خان بطور پاکستانی ہیرو مانے جاتے ہیں، وزیراعظم کا دورہ خطے کیلیے بہت اہم ہے ، اس دورے کو سیاست کی نذر نہیں کیا جانا چاہیے ، امریکہ کی تاریخ میں وزیر اعظم عمران خان پہلی بار اتنا بڑا جلسہ کریں گے ۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کل سیاست کی راج کماری نے حقائق کومسخ کیا اورکہا کہ وزیراعظم عسکری قیادت کو ساتھ لیکر گئے ہیں ، محترمہ کی یادداشت جواب دے چکی ہے ، نواز شریف بھی راحیل شریف کوساتھ لیکر سعودی عرب گئے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک اعتماد سے اپوزیشن کوشرمندگی ہوگی ۔ یہ لوگ عمران خان کے حسد میں ملک کانقصان کررہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ قبائلیوں نے دو نوں جماعتوں سے لاتعلقی کا اعلان کیاہے ، کل قبائلی عوام نے دونوں سیاسی جماعتوں کی ضمانتیں ضبط کیں، قبائلی عوام نے بتادیاہے کہ ان دونوں جماعتوں کو قبائلی عوام کادرد نہیں۔