فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔فائل فوٹو
فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔فائل فوٹو

کوئٹہ میں بم دھماکہ۔2 افرادجاں بحق،25 زخمی

کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور25 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 2 افراد کی حالت سخت تشویشناک ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکے کی خبر ملتے ہی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا۔

معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ دھماکہ 7 بج کر 15 منٹ پر میڈیکل اسٹورکے باہر ہوا جس میں 2افرادجاں بحق اور25  زخمی ہوئے جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کے واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔