اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔فال فوٹو
اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔فال فوٹو

آصف زرداری کے خلاف پارک لین کیس سماعت کے لیے مقرر

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پارک لین کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے آصف زرداری کے خلاف پارک لین کیس 19 اگست کو سماعت کے لیے مقررکیا ہے جس میں سابق صدرکو بھی طلب کیا گیا ہے۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کریں گے جس کے لیے دیگر16 ملزمان کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہےکہ نیب نے آصف زرداری کےخلاف پارک لین کا کیس گزشتہ ہفتے احتساب عدالت میں دائرکیا اس میں سابق صدر پر پارک لین کمپنی اور اس کے ذریعے اسلام آباد میں 2 ہزار460 کنال اراضی خریدنے کا الزام ہے جب کہ اس کیس میں پہلے بلاول بھٹو زردای بھی نامزد تھے تاہم نیب کو ان کے خلاف ثبوت نہیں مل سکے تھے۔

نیب ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں خریدی گئی تقریباً ڈھائی ہزار کنال زمین کی اصل مالیت دو ارب روپے ہے لیکن اسے صرف 62 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔