چوہدری شوگر ملز کیس۔مریم ، حسن اور حسین نواز کی 31 جولائی کو نیب طلبی
نیب نے میاں نوازشریف کے بھائی عباس شریف کے بیٹے عبدالعزیز کو بھی اسی کیس میں طلب کیا ہے۔
مفتاح اسماعیل کے حق میں فیصلہ آیاتو حلقے کے مسائل حل ہوں گے ،مفتاح نے بہترین طریقے سے مہم چلائی اور چلا رہے ہیں، رہنما مسلم لیگ ن
نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو 31 جولائی کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے نوازشریف کے صاحبزادوں حسن نوازاورحسین نوازکی بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نیب نے میاں نوازشریف کے بھائی عباس شریف کے بیٹے عبدالعزیز کو بھی اسی کیس میں طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طلب کیے گئے تمام افراد چوہدری شوگر مل میں شیئر ہولڈرز ہیں۔