ایف بی آر کی جانب سے 50 ہزار روپے مالیت سے زائد کا سامان خریدنے پر شناختی کارڈ کی شرط یکم اگست سے لاگو کردی جائے گی۔
ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم اگست سے دکانداروں پرلازم ہوگا کہ وہ 50 ہزارروپے یا اس سے زائد کی خریداری کرنے والے صارفین سے شناختی کارڈ طلب کریں۔ خواتین کیلیے یہ رعایت ہوگی کہ وہ اپنے شوہر یا والد کا شناختی کارڈ دکھا سکیں گی۔
ایف بی آر کی جانب سے درج ریٹیل پرائس سے کم پرسگریٹ فروخت کرنے کو بھی جرم قراردے دیا گیا ہے۔ غیرتیارشدہ تمباکو پرایف ای ڈی 300 روپے سے کم کرکے 10 روپے کردی گئی ہے۔ بھٹہ خشت پرساڑھے 7 سے ساڑھے 12 ہزار روپے تک کا فکس ٹیکس بھی یکم اگست سے لاگو ہوجائے گا۔