وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی گاڑی چوری ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہرقائد کے علاقے بہادرآباد میں ایم کیوایم کے دفترکے باہرسے خالد مقبول صدیقی کی گاڑی چوری ہوئی۔
پولیس کے مطابق خالد مقبول صدیقی کی گاڑی بہادرآباد میں واقع ایم کیوایم کے دفترکی پارکنگ میں پارک تھی جبکہ گاڑی ایم کیوایم کے ویلفیئرادارے خدمت خلق فاونڈیشن کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
ایم کیوایم نے گاڑی چوری کی ایف آئی آر درج کرادی ہے۔دوسری جانب پولیس نے ایم کیوایم پاکستان کے بہادرآباد مرکزکے باہرلگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کرتے ہوئے گاڑی کی تلاش شروع کردی۔