حکومت نے عید الاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔وزارت داخلہ نے 4چھٹیوں کا اعلان کیا ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق عید الاضحی کی تعطیلات 12سے 15اگست تک ہو ں گی ۔
وزارت داخلہ نے 17اگست کو ورکنگ ڈے قرار دے دیا ۔واضح رہے کہ عید الاضحی 12اگست بروز پیر کو ہو گی اور چھٹیا ں پندرہ اگست بروز جمعرات تک ہونگی۔