98ارکان نے ووٹ کیا۔فائل فوٹو
98ارکان نے ووٹ کیا۔فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا مستعفیٰ نہ ہونے کا فیصلہ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کا ڈٹ  کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، انہوں نے اپوزیشن کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے عہدہ نہ چھوڑنے کی ٹھان لی ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر کل بروز جمعرات خفیہ رائے شماری کی جائے گی۔

رائے شماری سے پہلے حکومت اور اپوزیشن نے اپنی اپنی تیاری کر لی ہے،اس سلسلے میں اکرم درانی کی قیادت میں اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جب کہ حکومت نے اپنے ارکان کی 100 فیصد حاضری کو یقینی بنانے اور تحریک کو ناکام بنانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔