قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی۔
نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مختلف انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ نیب نے خورشید شاہ کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار مہتاب عباسی کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی ہے۔
جب کہ سابق سیکریٹری اطلاعات خیبرپختونخوا امتیاز ایوب، وزارت اطلاعات و نشریات کے افسران،اہلکاروں کے بھی انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر تنویرالحسن گیلانی کے خلاف عدم شواہد کی بنیاد پرانکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کا مقصد کرپشن فری پاکستان ہے۔