ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کا اظہار وہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے کررہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سیزفائرکی بڑھتی خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیرمیں اس کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا اظہار ہے، بھارت عام شہریوں کو جان بوجھ کرنشانہ بنا رہا ہے۔
Increased Indian Cease Fire Violations (CFVs) indicate their frustration due to failure in IOJ&K. CFVs are being & shall always be effectively responded. Pak Army shall take all measures to protect innocent civilians along LOC from Indian firing deliberately targeting them.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 31, 2019
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج بھارت کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا مؤثر جواب دے رہی ہے اور کنٹرول لائن کے ساتھ مقیم شہری آبادی کے تحفظ کیلیے ہر قدم اٹھائے گی۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ رواں ماہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد عام شہری شہید اوردرجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔