ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حاصل بزنجو کا بیان جمہوریت کی خدمت نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کے امیدوار میرحاصل بزنجو کی طرف سے اس عمل میں ایک اہم قومی ادارے کے سربراہ کو ملوث قراردینا بے بنیاد ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے۔ اپوزیشن کے 64 ارکان میں سے صرف 50 ارکان نے تحریک کی حمایت میں ووٹ دیا۔
تحریک عدم اعتماد کی ناکامی سے متعلق سوال کے جواب میں سینیٹر حاصل بزنجونے آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض کو اس کا ذمے دارقراردیا تھا۔