گوجرانوالہ کی سیشن عدالت نے پاک فوج کے خلاف بیان بازی پرحاصل بزنجو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔
وکیل غلام قادربھنڈر نے قومی اداروں کے خلاف بیان بازی پر حاصل بزنجو کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کردی جس میں سی پی او گوجرانوالہ اور ایس ایچ او سول کو بھی فریق بنایا گیا۔
پٹیشن میں کہا گیا کہ حاصل بزنجو نے سینیٹ الیکشن ہارنے پر فوجی ادارے کے سربراہ کے خلاف بیان دیا، اس پر سی پی او گوجرانوالہ حاصل بزنجو کے خلاف مقدمہ درج کریں۔