پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرخان ترین نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عدم اعتمادکی تحریک ناکام ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک پرشکست اپوزیشن کے فیصلوں کی شکست ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال بھی شریک تھے۔
جہانگیرترین نے چیئرمین سینیٹ کوعدم اعتمادکی تحریک ناکام ہونے پرمبارکباد دی، جس پرچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی حکومتی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک عدم اعتمادکی ناکامی سے ثابت ہوگیاایوان کااعتمادہے، حکومت ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ کی حمایت جاری رکھے گی، حکومت اداروں کی بالا دستی پریقین رکھتی ہے۔
جہانگیرخان ترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیاہے، عدم اعتمادکی تحریک پرشکست اپوزیشن کے فیصلوں کی شکست ہے۔اس موقع پرچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےکہاکہ سینیٹرزکے اعتمادپرسب کاشکرگزارہوں،آئندہ بھی ایوان کوغیرجانبداری سے چلاؤں گا۔