نیب نے چوہدری شوگر مل کیس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے بھی تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے۔اس پرعدالت نے یہ کہہ کر نیب کی درخواست واپس کر دی کہ لاہورکے کیس اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔
اس سے قبل نیب نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کے بھتیجے یوسف عباس شریف کو اسی کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا تھا۔
واضح رہے کہ نیب لاہور نے چوہدری شوگر ملز کیس میں گزشتہ دنوں مریم نواز کو طلب کیا تھا جس پر وہ نیب میں پیش ہوئیں جب کہ نیب نے 8 اگست کو دوبارہ مریم نواز، حسین اور حسن نواز سمیت عباس شریف کے بیٹے کو بھی طلب کررکھا ہے