ہمیں میدان خالی نہیں چھوڑنا، ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے بلاول بھٹو کے پاس جمع کرا دیے، فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، مراد علی شاہ
ہمیں میدان خالی نہیں چھوڑنا، ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے بلاول بھٹو کے پاس جمع کرا دیے، فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ کی نااہلی سے متعلق نظر ثانی درخواست سماعت کیلیے مقرر

سپریم کورٹ نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق نظرثانی درخواست سماعت کے لیے مقررکردی ۔ جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 6اگست کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے اس سے قبل سید مراد علی شاہ کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کردی تھی، دہری شہریت کی بنیاد پر مراد علی شاہ کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ  سپریم کورٹ میں مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی جس میں درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ مرادعلی شاہ نے بیان حلفی میں دہری شہریت کا ذکرنہیں کیا،دہری شہریت چھپانے پر وہ صادق وامین نہیں رہے، اس لیے انہیں نااہل کیا جائے۔

عدالت عظمیٰ نے 23 جنوری 2019 کو فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی تھی۔ عدالت نے قراردیا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر نے مراد علی شاہ کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی تھی، لیکن درخواست گزارنے ریٹرننگ آ فیسر کے حکم کو قانونی فورم پر چیلنج نہیں کیا،بلکہ براہ راست ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی جس نے اسے مسترد کردیا،معاملہ میں ہائیکورٹ کا درخواست مسترد کرنا بالکل درست ہے،درخواست گزار مراد علی شاہ کا سیاسی حریف ہے اورصرف سیاسی حریف ہونا کسی کی نیک نیتی ظاہر نہیں کرتا۔