وفاقی بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر9اگست تک توسیع کردی۔
ایف بی آرکی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس سال2018کےانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ افراد/اے او پیزاورکمپنیز جمعہ 9اگست تک ٹیکس سال 2018کے لیے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایف بی آرکی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 اگست مقرر کی گئی تھی، جس میں توسیع کردی گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل یکم جولائی کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔