او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلیے اپنی ذمے داریاں پوری کرے،سول آبادی پرکلسٹر بموں کے استعمال پر تشویش ہے ۔
اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کی جانب سے جار ی بیان میں کہا گیاہے کہ او آئی سی کو مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے ۔
عالمی برداری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آگے آئے اور مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلیے اپنی ذمے داریاں پوری کرے ۔
بیان میں کہا گیاہے کہ بھارت کی جانب سے سویلین آباد ی پرکلسٹر بموں کے استعمال پر شدید تشویش ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی اضافی نفری کی تعیناتی پربھی تشویش ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔