وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئندہ پندرہ روز میں مقبوضہ کشمیرکےحالات کو بہت خراب ہوتے دیکھ رہا ہوں،مودی چاہتا ہے کہ سری نگراورلداخ کو دلی کے ماتحت لے آئے،کشمیریوں کو یہ بات کسی طورپرقبول نہیں۔
وزیر ریلوے نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم بنیادی طورپرایک دہشت گرد ہے ،مودی نے ایک مسلمان کو بھی سیٹ نہیں دی اور کسی مسلمان سے ووٹ نہیں مانگا، مودی سری نگر، لداخ براہ راست دہلی کے زیرانتظام لانا چاہتا ہے۔
وزیرریلوے کا کہناتھا کہ مودی اسرائیلی طرز کا اسٹرکچرلانا چاہتا ہے ،کشمیریوں کو یہ بات کسی طور پر قبول نہیں، مودی کو سب سے بڑی تکلیف عمران خان اور ٹرمپ کے درمیان کامیاب مذاکرات سے ہوئی ،صدرٹرمپ نے بھارت کو بے نقاب کیاہے۔
شیخ رشید کامزید کہنا تھا کہ بھارت کی امریکا میں زبان کچھ اور ہے اور بھارت میں کچھ اورانہوں نے کہا کہ ہمیں پوری طاقت ،جوش ، ولولے سے پاک فوج کےساتھ کھڑے ہونا ہے، نوجوان کشمیریوں پرہونےوالے مظالم کےخلاف ہرفورم پرآواز اٹھائیں۔