خواتین کے مسائل پر سینیٹ میں بھی بات کروں گا۔فائل فوٹو
خواتین کے مسائل پر سینیٹ میں بھی بات کروں گا۔فائل فوٹو

مسئلہ کشمیر پرمستقل نائب وزیر خارجہ مقرر کیا جائے۔سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ کشمیرپرحکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کا ایک ہی موقف ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے،ہم مسئلہ کشمیر پراسی ثالثی کو تسلیم کریں گے جو کشمیر میں استصواب رائے کرانے اور کشمیری قوم کو حق خود ارادیت دینے کے لیے ہو ،حکومت پوری جرأت کے ساتھ اقوام متحدہ میں اس مسئلے کو اٹھائے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پراجاگر کرنے کے لیے مستقل نائب وزیر خارجہ مقرر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر کلسٹر بموں سے بڑی تباہی پھیلانے کی کوشش کررہا ہے،بین الاقوامی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے،دنیا بھر کے پاکستانی سفارتخانوں میں کشمیر کے لیے ایک الگ ڈیسک قائم کیا جائے،جماعت اسلامی اسلام آباد میں کشمیر پرعالمی کانفرنس بلائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے منصورہ میں ہونے والے اوورسیز پاکستانیوں کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں دنیا کے 20 مختلف ممالک کے اوورسیز پاکستانیوں کے نمائندوں نے شرکت کی  جبکہ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی و ڈائریکٹر امور خارجہ عبدالغفار عزیز اور سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف بھی موجود تھے ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ سید علی گیلانی نے عالمی برادری خاص طور پرعالم اسلام کو خبر دار کیاہے کہ بھارت کشمیرمیں بڑے پیمانےپرمسلمانوں کا قتل عام کرنے جارہاہے، بھارت نے کشمیر میں اپنی فوج کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ تباہ کن اسلحہ کے انبار لگا لیے ہیں،بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے لاکھوں ہندوؤں کو لا کر بسا رہاہے،بھارت خطے کو آگ کی جنگ میں جھونکنا چاہتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم کشمیر پر کسی ایسے موقف کو تسلیم نہیں کریں گے جو بھارت کی خواہش پر اختیار کیا گیا ہو اور جس سے کشمیرمیں سٹیٹس کو قائم رہے،ایسا سوچنا بھی کشمیریوں کے ساتھ غداری ہوگا،مسئلہ کشمیر کا ایک ہی حل ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے ۔