خطے کے امن اور سلامتی پر خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔فائل فوٹو
خطے کے امن اور سلامتی پر خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔فائل فوٹو

وزیراعظم کا مہاتیر اور اردوان کو فون۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کی تبدیلی کا بھارتی اعلان سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد  اور ترک صدر طیب اردوان کو ٹیلی فون کرکے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ تبدیلیوں سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیلی کا بھارتی اعلان سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، بھارت کا یہ غیر قانونی اقدام خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کردے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام ایٹمی صلاحیت کے حامل ہمسایوں کے درمیان تعلقات مزید خراب کرے گا۔

اس موقع پر مہاتیر محمد نے کہا کہ ملائشیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے اور اس صورتحال سے باخبر رہے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو بھی ٹیلیفون کرکے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کیا، جس پر ترک صدر طیب اردوان کا مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی سے خطے کے امن اور سلامتی پر خطرناک اثرات مرتب ہوں گے، پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔