پاکستانی سفیر کو افغان سفیرکی بیٹی کے واقعے پر مشاورت کیلئےبلایا گیا ہے۔فائل فوٹو
پاکستانی سفیر کو افغان سفیرکی بیٹی کے واقعے پر مشاورت کیلئےبلایا گیا ہے۔فائل فوٹو

بھارتی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی۔ پاکستان کا شدیداحتجاج

بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے مقبوضہ کشمیر سے متعلق قانون سازی پرشدید احتجاج کیا گیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ کو دفترخارجہ طلب کیا اورمقبوضہ کشمیرسے متعلق قانون سازی پرشدید احتجاج کیا۔

سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے بھارتی ہائی کمشنرسے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مزید کسی کارروائی سے اجتناب کرے ورنہ ایسے اقدامات کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

سہیل محمود نے مزید کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں ایک لاکھ  80 ہزار مزید بھارتی فوج کی تعیناتی اور وادی میں مکمل لاک ڈاون کی مذمت کرتا ہے، کشمیری رہنماؤں کی گرفتاری اورکرفیو کا نفاذ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔