پولیس نے رانا ثناءاللہ کے داماد کو احاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا۔
منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثناءاللہ کوآج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،اس موقع پررانا ثناءاللہ کے داماد شہریاربھی ان سے ملنے آئے تو پولیس نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا۔ فیصل آباد پولیس نے رانا ثناءاللہ کے داماد شہریارکوگرفتار کیا اورسخت سیکیورٹی میں لے کر روانہ ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ کے داماد شہریارکے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج ہے اسی وجہ سے انہیں گرفتارکیا گیا۔