مشیراطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ گولی اور قید سے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا۔
ڈی چوک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی آج کی تقریرکے بعد مودی کو نیند نہیں آئیگی۔ پاکستان ایک انچ بھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ آزادی کے لیے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دیں۔اس سے قبل وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ اگربھارت نے کسی بھی مہم جوئی کی غلطی کی تو عبرتناک سبق دیں گے۔ کشمیری بھایئوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کا آغاز ہو چکا ہے۔ مودی نے بھارت کی تقسیم کے پروانے پردستخط کردیئے ہیں۔ آج ہر پاکستانی کے لبوں پرایک ہی نعرہ ہے کہ کشمیربنے گا پاکستان۔