وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو چیئرمین نادرا کی تعیناتی کاعمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے،ذرائع
وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو چیئرمین نادرا کی تعیناتی کاعمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے،ذرائع

مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے غنڈے بھیجے جا رہے ہیں۔وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کیا دنیا خاموشی سے مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی دیکھتی رہے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 12 روز سے کرفیو نافذ اور مواصلاتی نظام بند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلے سے موجود بھارتی فوج اور مزید نفری تعینات کی گئی، اب مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے غنڈے بھیجے جا رہے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نریندرمودی کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مثال ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے سوال کیا کہ کیا دنیا خاموشی سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی دیکھتی رہے گی؟ کیا دنیا سربیا کی طرز کا قتل عام مقبوضہ وادی میں خاموشی سے دیکھے گی؟

عمران خان نے کہا کہ دنیا کو خبردار کرنا چاہتا ہوں اگرایسا ہوا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، مسلمان دنیا میں شدت پسندی بڑھے گی اور تشدد جنم لے گا۔