نجی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی کے دورافتادہ جنگلوں میں سیکیورٹی فورسزاورپولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں دہشت گروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق سیکورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جنگلوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن میں سے 2 کی شناخت جاوید ملانہ اور عبدالرحمن استرانہ کے نام سے ہو گئی ہے جب کہ دو دہشت گردوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں پر پولیس موبائل اورفورسزپرحملوں کے 8 مقدمات درج تھے جب کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوفیں، پولیس وائر لیس سیٹ، دستی بم اور خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والے اجزا برآمد ہوئے ہیں۔