لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہوگیا۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے قوم کا ایک اوربیٹا فرض کی ادائیگی کےدوران شہید ہوگیا۔
سپاہی محمد شیراز ایل اوسی بٹل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ کی زدمیں آکرشہیدہوا، جس کے نتیجے میں دو روز کے دوران شہید جوانوں کی تعداد 4 ہوگئی۔
گزشتہ روز بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئےتھے جن میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیموراور سپاہی رمضان شامل ہیں۔
دوسری جانب پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے جب کہ کئی بھارتی بنکرز بھی تباہ ہوگئے تھے۔
Another brave son of soil laid his life in the line of duty. Sepoy Muhammad Sheeraz embraced shahadat due to Indian firing in Buttal Sector along LOC. pic.twitter.com/BAozVnsuGY
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 16, 2019