کشمیر پر بات کرنے والے پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی معطلی کے معاملے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یہ معاملہ ٹوئٹر اور فیس بک انتظامیہ کے سامنے اٹھادیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ کشمیر کے معاملے پر بات کرنے والے اکاﺅنٹس کی معطلی کا معاملہ پاکستانی حکام نے فیس بک اور ٹوئٹر کی انتظامیہ کے سامنے اٹھادیا ہے۔
Pakistan authorities have taken up case with Twitter & Facebook against suspending Pakistani accounts for posting in support of Kashmir. Indian staff at their regional Headquarters is the reason. Please post in reply suspended accounts that you know.
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) August 17, 2019
انہوں نے اکاﺅنٹس معطلی کی وجہ ان انڈین ملازمین کو قرار دیا جو سوشل میڈیا ویب سائٹس کے علاقائی دفاترمیں کام کرتے ہیں۔ جن لوگوں کے اکاﺅنٹس معطل ہوئے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ان تمام لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے اکاﺅنٹ کی تفصیلات ان کے ٹویٹ کے جواب میں پوسٹ کریں۔