ثاقب نثار نے اپنی ریٹائرمنٹ سے چند ماہ قبل فل کورٹ سے اپنے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد اضافی سہولتوں اور مراعات کی منظوری حاصل کی تھی۔فائل فوٹو
ثاقب نثار نے اپنی ریٹائرمنٹ سے چند ماہ قبل فل کورٹ سے اپنے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد اضافی سہولتوں اور مراعات کی منظوری حاصل کی تھی۔فائل فوٹو

ثاقب نثار نے غیر ملکی شہریت لینے کی خبروں کی تردید کر دی

سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے غیر ملکی شہریت لینے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ انہوں نے مہمند ڈیم کی تعمیر کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور بتایا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کا کام نومبر میں شروع ہوجائے گا۔

سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سے سابق گورنر خواجہ طارق رحیم، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق اور عبداللہ ملک سمیت سول سوسائٹی کے ارکان نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے پاکستان چھوڑ کر دوسرے ملک منتقل ہونے اور شہریت لینے کی خبروں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ ان کا جینا مرنا پاکستان کیلیے ہے اور وہ غیر ملکی شہریت لینے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

انہوں نے مہمند ڈیم کی تعمیر کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈیم پر مرحلہ وار کام ہورہا ہے اور تعمیر پر پیشرفت ہو رہی ہے جس کا جائزہ حکومت کو لینا ہے۔نومبر میں بھاشا ڈیم کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا۔

ڈیم فنڈ کے حوالے سے سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر کے لیے عوام کا پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں محفوظ ہے، ڈیم کے لیے عوامی پیسے کی نگرانی سپریم کورٹ خود کر رہی ہے۔