سرکاری ملازم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تقررکرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔فائل فوٹو
سرکاری ملازم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تقررکرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔فائل فوٹو

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف دائر 2 میں سے ایک ریفرنس خارج

سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف دائر 2 میں سے ایک ریفرنس خارج کردیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے پیرکے روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدر مملکت کو خط لکھنے پردائرکیا جانے والا ریفرنس خارج کردیا ہے۔ یہ ریفرنس لاہورکے رہائشی وحید ڈوگر کی جانب سے دائرکیاگیا تھا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس میں ان کے اہلخانہ کا نام استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ممکنہ طور پرانہوں نے جذبات میں آکر صدر مملکت کو خط لکھے ہوں۔ صدر کو خط لکھنے کا معاملہ مس کنڈکٹ نہیں،اس بات کو بنیاد بنا کرسپریم کورٹ کے جج کوعہدے سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔

دوسری جانب جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف غیر ملکی اثاثوں کے حوالے سے دائر کیے جانے والے صدارتی ریفرنس کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔