آرڈیننس کے تحت پارٹی سربراہ ووٹ دکھانے کی درخواست کرسکے گا۔فائل فوٹو
آرڈیننس کے تحت پارٹی سربراہ ووٹ دکھانے کی درخواست کرسکے گا۔فائل فوٹو

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ 30 اگست کوطلب

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جمعہ 30 اگست کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کرلیا۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 (3) کے تحت قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔

صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے صدارتی خطاب کیلیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست بروزجمعہ شام 5 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 2 ستمبربروزپیرسہ پہر4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ نئے پارلیمانی سال کا آغاز صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب سے ہوگا۔