لو ک فنکار جگر جلال چانڈیو 4ساتھیوں سمیت اغوا
جگرجلال کے ساتھ ان کے بھائی ، بھتیجے اور دو شاگردوں کو بھی اغوا کیا گیا ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) لاڑکانہ کا دعویٰ ہے کہ اغوا کار گینگ کا پتا لگالیا ہے۔فائل فوٹو
سندھ کے لو ک فنکار جگر جلال چانڈیوکو 4ساتھیوں سمیت اغوا کر لیا گیا۔
جگر جلال نے چند ماہ قبل احمد رشدی کا مشہور گانا’’کوکو کورینا‘‘گا کر ملک گیر شہرت حاصل کی تھی۔پولیس کے مطابق جگر جلال کو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے لاڑکانہ سے شکارپورجاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔
شکار پورپولیس کا کہنا ہے کہ جگرجلال کے ساتھ ان کے بھائی ، بھتیجے اور دو شاگردوں کو بھی اغوا کیا گیا ہے جب کہ ان کی گاڑی تیغو کے علاقے سے مل گئی ہے۔