ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل نعمان زکریا کا کہنا ہے کہ پاک فوج کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں شاہ محمود قریشی، خواجہ آصف، راجہ پرویز اشرف، حاصل بزنجو سمیت دیگرشریک ہیں یہ اجلاس ان کیمرا ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل نعمان زکریا اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کمیٹی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیرخارجہ نے بتایا کہ سفارتی سطح پرمقبوضہ کشمیرکے حوالے سے مختلف ممالک سے رابطے میں ہیں،سلامتی کونسل میں کشمیر کے حوالے سے پاکستانی مؤقف کی جیت ہوئی۔
ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل نعمان زکریا کی لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی اور بھارتی کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں اور سرحدوں پرسیکیورٹی صورتحال سے کمیٹی ارکان کوآگاہ کیا۔
ڈی جی ایم او نے سرحدوں پر پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بارڈرز پر فوج کے اضافی دستے تعینات ہیں اور پاک افواج کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔