لداخ پر چین کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد مودی کی کووڈ پالیسی بھی ناکامی کا شکار ہوگئی۔فائل فوٹو
لداخ پر چین کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد مودی کی کووڈ پالیسی بھی ناکامی کا شکار ہوگئی۔فائل فوٹو

عمران خان ڈرائیونگ کرتے رہ گئے،مودی ایوارڈ لے اڑا

متحدہ عرب امارات نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیل کے مطابق متحدہ عرب امارات نے نریند ر مودی کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’آرڈر آف زیاد ‘دینے کا اعلان کیا ہے ۔بھارتی وزیر اعظم 23,24اگست کو متحد ہ عرب امارات جائیں گے جہاں انہیں یہ اعزاز دیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ متحدہ امارات نے نریندر مودی کو ایسے وقت میں ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے جب بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید ترین مخالفت کر رہا ہے اور اس کے خلاف دنیا بھر کے اہم ممالک آواز اٹھا رہے ہیں۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے مودی کواعلیٰ ترین اماراتی سویلین اعزازدینے کے فیصلے پرنظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

بریڈ فورڈ سے منتخب برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے اپنے خط امارات کے ولی عہد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے حلقے میں بسنے والے ہزاروں کشمیریوں بلکہ خود ایک کشمیری کی حیثیت سے آپ کی حکومت کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ دینے پرمایوس ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ مودی نے 15دن سے کشمیر کو مکمل لاک ڈاون کررکھا ہے،ٹیلی فون ، انٹرنیٹ اوررابطوں کے دیگر ذرائع بند کرکے دنیا سے کشمیریوں کا رابطہ ختم کردیا ہے۔