دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔فائل فوٹو
دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔فائل فوٹو

وزیر اعظم کو سعودی ولی عہد کا فون، کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر کشمیرکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان  کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر اعظم عمران خان نے شہزادہ محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے متعلق آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورت حال اور دیگر دو طرفہ امور کا بھی جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی تھی۔