آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے مثبت نتائج نکلیں گے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات مدارس کے انٹرمیڈیٹ امتحان کے پوزیشن ہولڈر طلبہ نے ملاقات کی۔
مدارس کی 4 طالبات سمیت 13 طلبہ نے مختلف بورڈز میں پوزیشنیں حاصل کیں۔ آرمی چیف نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات، والدین اور اساتذہ میں سووینئرز تقسیم کیے۔
آرمی چیف سے اتحاد تنظیمات مدارس کے طلباء کے وفد کی ملاقات :آئی ایس پی آر
اتحادتنظیمات مدارس کے طلباء نے ملک بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھائی pic.twitter.com/TLK3M0Lhm6— PTV News (@PTVNewsOfficial) August 21, 2019
اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی کوششوں کے مثبت نتائج نکلیں گے، مدارس کے طلبا کو ملازمتوں کے مواقع ملیں گے۔