وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی امور سمیت مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔مدت ملازمت میں توسیع کے بعد آرمی چیف کی وزیراعظم سے پہلی ملاقات ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق ملک اور خطے میں جاری پاک فوج کی امن کی کوششوں کے تسلسل کیلیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔