اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلیے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کا شیڈول سامنے آگیا۔
وزیراعظم عمران خان 23 ستمبرکونیویارک کیلیے روانہ ہوں گے،ان کا دورہ 4 روزپرمشتمل ہوگا وہ نجی طیارے پر نیویارک جائیں گے۔
وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ ملائیشین ہم منصب سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیراعظم سے امریکا میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں اورتاجروں کی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
وزیراعظم عمران خان 27 ستمبرکواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب کریں گے جس میں وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت اورمظالم کا معاملہ اٹھائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کی رات امریکا سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعظم کی آمد سے قبل ہی امریکا پہنچ جائیں گے۔