میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

میڈیا کے تعاون کے بغیر اقتدار میں نہیں آسکتے تھے۔ فردوس اعوان

مشیر اطلاعات فردوس عاشق  نے اعتراف کیا ہے کہ تحریک انصاف میڈیا کے تعاون کے بغیر اقتدار میں نہیں آسکتی تھی ۔

اسلام آباد میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 52فیصد نوجوان آزادی کی جنگ میں شہید ہوئے ہیں، بدقسمتی سے اسلام کو دہشتگردی سے منسلک کیا جارہا ہے،اسلام کا اصل چہرہ امن اور سلامتی کاہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بیٹھے نوجوانوں نے صرف قتل وغارت گردی دیکھی ہے، کشمیریوں کو کرفیوزدہ علاقے میں انتہا پسندی کی سوچ نے جکڑرکھاہے، ہمیں کشمیریوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرنا ہے ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج کوئی بھی اچھا یا برا معاشرتی عمل چھپ نہیں سکتا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ تحریک انصاف میڈیا کے تعاون کے بغیراقتدار میں نہیں آسکتی تھی۔