شہباز شریف کے خلاف ڈیلی میل میں شائع ہونے والی خبر بے بنیاد تھی، شہزاد اکبر کے شرمسار ہونے کا وقت آگیا، حسین نواز
شہباز شریف کے خلاف ڈیلی میل میں شائع ہونے والی خبر بے بنیاد تھی، شہزاد اکبر کے شرمسار ہونے کا وقت آگیا، حسین نواز

عمران خان کے ہاں عزت وغیرت نایاب ہے۔حسین نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے مسئلہ کشمیر کے معاملے پروزیراعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹوئٹرپراپنے پیغام میں حسین نواز نے کہا کہ’ وزیراعظم میں ذرہ برابرغیرت کا مادہ ہوتا تو کشمیرپردنیا کو ایک ڈیڈ لائن دے دیتا کہ بھارت سے بین الاقوامی قوانین پرعملدرآمد کرائے اورکشمیریوں کے ا نسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنائے ورنہ پاکستان اپنے بھائی بہنوں کے تحفظ کیلیے خود میدان عمل میں اترے گا۔‘

حسین نواز نے بھارت اورعالمی برادری کو جواب نہ دیے جانے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہاں عزت وغیرت نایاب ہے۔

خیال رہے یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ حسین نواز اگلے مہینے پاکستان واپس آنے اور ن لیگ کو لیڈ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حسین نواز پاکستان آتے ہی گرفتار ہوجائیں گے لیکن ان کی گرفتاری سے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف کیسز کمزور پڑجائیں گے جس سے شریف خاندان کی سیاست کو بے پناہ فائدہ پہنچ سکتا ہے۔