وزیر داخلہ کی طبیعت بگڑ گئی،ہسپتال پہنچ گئے
اعجاز شاہ کو سینے میں درد کی وجہ سے راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی منتقل کیا گیا۔
ملک کے خلاف ابھی بھی سازشیں جاری ہیں۔فائل فوٹو
وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو دل کی تکلیف کے باعث اے ایف آئی سی میں داخل کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ اعجازشاہ کو سینے میں درد کی وجہ سے راولپنڈی کے آرمڈ فورسزانسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی منتقل کیا گیا جہاں کمانڈنٹ اے ایف آئی سی نے ان کا طبی معائنہ کیا۔
وزیرداخلہ کواے ایف آئی سی کے سی سی یومیں داخل کرلیا گیا ہے اوران کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ ماہرڈاکٹرز کی زیرنگرانی وزیرداخلہ کا علاج کیا جارہا ہے۔