کابینہ کی منظوری کے بعد مسودے کو صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے پاس بھیجا جائےگا ۔فائل فوٹو
کابینہ کی منظوری کے بعد مسودے کو صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے پاس بھیجا جائےگا ۔فائل فوٹو

نیب انکم و سیلز ٹیکس سے متعلق مقدمات نہیں سنے گا۔چیئرمین نیب

 قومی احتساب بیورو (نیب) کے سربراہ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بزنس کمیونٹی کے انکم و سیلز ٹیکس سے متعلق مقدمات نہیں سنے گا۔

اسلام آباد میں وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے وفد نے چیئرمین نیب جاوید اقبال سے ملاقات کی۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ملک کی ترقی و خوشحالی کیلیے بزنس کمیونٹی کی خدمات کی قدرکرتا ہے اور ان کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

جاوید اقبال نے کہا کہ نیب بزنس کمیونٹی کے انکم و سیلز ٹیکس سے متعلق مقدمات نہیں سنے گا، نیب میں انکم و سیلز ٹیکس سے متعلق مقدمات ایف بی آر کو بھیج دیے گئے ہیں۔ چیئرمین نیب نے بتایا کہ انہوں نے ملتان،بہاولپور،ڈی جی خان کی فلورملزمالکان کو جاری نوٹس بھی معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

داؤد اچکزئی کی قیادت میں وفد نے نیب پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔