شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے چوہدری شوگرملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثوں کو منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
مریم نواز اور یوسف عباس کے بینک اکاونٹس کو منجمد کرنے کے لیے متعلقہ بینکوں کو جلد خط لکھے جائیں گے۔ذرائع کا کہناتھا کہ نیب کی جانب سے مریم نوازاور یوسف عباس کے اثاثوں کی منتقلی و فروخت کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔