وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ ایٹمی جنگ خود کشی کے مترادف ہوگی ، عالمی برداری کوتمام صورتحال سے آگاہ رکھنا چاہتے ، اس کشیدگی کے مضمرات پورے خطے کیلیے خطرہ ہیں،ہم متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ دو ایٹمی قوتوں کوجنگ سے گریز کرناچاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایٹمی جنگ خود کشی کے مترادف ہوگی،عالمی برداری کوتمام صورتحال سے آگاہ رکھنا چاہتے،اس کشیدگی کے مضمرات پورے خطے کیلئے خطرہ ہیں،ہم متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ دو ایٹمی قوتوں کوجنگ سے گریزکرناچاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی سے بین الااقوامی ادارے بھی وہی کچھ کہہ رہے ہیں جوپاکستان کہتا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حریت نے جمعہ کو احتجاج کی کال دی تھی جس پر نئی دہلی میں بھی نوجماعتوں نے احتجاج کیاہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ ہم نے ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی لیکن بدقسمتی سے ہماری مذاکرات کی دعوت کوسنجیدگی سے نہیں لیا گیا،مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزریاں ہورہی ہیں۔ پاکستان اور کشمیریوں نے مکمل طور پر بھارتی اقدامات کومسترد کردیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف حریت پارٹیوں نہیں ہی نہیں بلکہ اوربھی بہت سے پارٹیوں نے مودی حکومت کے اقدام کومسترد کردیاہے ۔