جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بم دھماکا۔عملہ محفوظ رہا

بم دھماکے میں4 افراد زخمی ہوگئے،بم ایک برتن میں چھپایا گیا تھا۔پولیس

               
August 25, 2019 · اہم خبریں, قومی
دھماکہ اس جگہ ہوا جہاں افغان شہری پاکستانی ویز ے کیلیے قطار بناتے ہیں۔فائل فوٹو

دھماکہ اس جگہ ہوا جہاں افغان شہری پاکستانی ویز ے کیلیے قطار بناتے ہیں۔فائل فوٹو

افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بم دھماکے میں4افراد زخمی ہوگئے ، پاکستانی عملہ محفوظ رہا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت4 افراد زخمی ہوگئے ۔

افغان پولیس کے مطابق بم ایک برتن میں چھپایا گیا تھا ، دھماکہ اس جگہ ہوا جہاں افغان شہری پاکستانی ویز ے کیلیے قطار بناتے ہیں۔دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ پہلے سے تھریٹ لسٹ میں  ہے اورافغان حکام سے قونصل خانے کی سیکیورٹی بڑھانے کا کہا گیاہے۔