ڈی ایس پی کی موجودگی میں ڈاکوئوں نے گھر لوٹ لیا
مزاحمت پر فائرنگ کردی،میرا بھانجا ریاض جاں بحق ہوگیا،مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ڈی ایس پی طارق ملک
مقتول کو دو گولیاں لگیں ۔فائل فوٹو
شادمان سیکٹر 14 بی میں پولیس افسر کے گھر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے بھانجا جاں بحق ہوگیا۔
ڈی ایس پی طارق ملک نے بتایا کہ چھ ڈاکو میرے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنالیا، ملزمان ایک گھنٹے سے زائد وقت تک بنگلے میں موجود رہے، انہوں نے مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میرا بھانجا ریاض جاں بحق ہوگیا۔
واردات کے وقت بنگلے میں ڈی ایس پی طارق ملک سمیت 6 افراد موجود تھے جبکہ ملزمان سونا، نقدی اور دو پستول لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔