سپریم کورٹ آف پاکستان نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کیخلاف کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پروڈکشن آرڈرجاری کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار آفتاب باجوہ نے موقف اختیار کیا کہ جوڈیشل ریمانڈ کا حکم عدالت دیتی ہے،پروڈکشن آرڈر جاری کرناعدالتی حکم میں مداخلت ہے،اس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ پھر کیس اوپن کورٹ میں لگا دیتے ہیں،جسٹس عظمت سعید نے کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دیدیا۔