وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کا کہنا ہے کہ 26 ستمبر کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر نیویارک میں تاریخی کشمیر ریلی نکالی جائے گی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کشمیر کے معاملے پر قوم سے خطاب شاندار تھا۔
انہوں نے کہا کہ 26 ستمبر کو جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کررہے ہوں گے اس وقت نیویارک میں تاریخی کشمیر ریلی نکالی جائے گی۔
Brilliant speech on Kashmir by PM Imran Khan. Inshallah the largest ever Kashmir Rally will take place in New York on 26 th September when Modi speaks before the UN General Assembly. PM Imran Khan himself will speak at the UNGA on 27 th September.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) August 26, 2019
نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود بھی 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے معاملے پر قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 27 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں پوری طرح کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں گے اور وہاں دنیا کی قیادت سے مل کر اس مسئلے پر بات کریں گے۔